شب معراج کی عبادت بدعت کیوں

⭕ آج کا سوال نمبر ۹۹۱ ⭕

شب معراج کی عبادت کرنا بدعت کیوں ہے؟
سو جانے سے بہتر عبادت کیوں نہیں؟

🔵 جواب 🔵

حامداومصلیاومسلما
اگر مان بھی لیا جائے کہ آقا صلی اللہ علیہ وسلم ۲۷ رجب ہی کو معراج پر تشریف لے گئے تھے جس میں اللہ تعالی نے اپنے حبیب کو مخلوقات میں سب سے بلند مقام عطا فرمایا کہ اپنے روبرو حاضری اور ہم کلامی سے مشرف فرمایا
اور امت کے لئے نمازوں کا تحفہ بھیجا

تب بھی خود
👈🏻آقا صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات مبارکہ میں معراج کے سفر کے بعد ۱۸ مرتبہ شب معراج آئی 👉🏻

اسطرح کے یہ واقعہ ۵ نبوی میں پیش آیا اسکے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم ۱۸ سال دنیا میں تشریف فرما رہے

لیکن کہیں ثابت نہیں ہے کہ آقا صلی اللہ علیہ وسلم نے شب معراج کے بارے میں کوئی خاص حکم دیا ہو یا اس شب کو خصوصیت کے ساتھ منانے کا اہتمام فرمایا ہو یا ایسا فرمایا ہو کہ اس رات میں عبادت کرنا شب قدر میں عبادت سے زیادہ اجر و ثواب کا باعث ہے
اور نہ ہی صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو اس کی کوئ تاکید فرمائی اور نہ ہی صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے خود اپنے طور پر کبھی اس کا اہتمام فرمایا۔
📗اصلاحی خطبات
✏عمران اسماعیل میمن حنفی غفر لہ استاذ دار العلوم رامپورہ سورت گجرات ھند